
دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،جی ٹی روڈ ،مین بازار ،منگلا روڈ سے تجاوزات کا صفایا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے دینہ شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ دینہ محمد فیصل جی ٹی روڈ مین بازار منگلا روڈ سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لیے گرینڈ آپریشن کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان ضبط کیا اور اس کے ساتھ ساتھ جرمانے بھی کیے۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ دینہ کو خوبصورت شہر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں منگلا روڈ پر اسٹریٹ لائیٹس لگائی جا رہی ہیں ۔صفائی کے حوالے سے کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ۔ناجائز تجاوزات سے شہر کو پاک کرنا اولین ترجیع ہے