دینہ الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے جرنلسٹ ایوارڈ 2024 کی پروقار تقریب,اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،

بہترین کارکردگی پر دینہ الیکڑانک میڈیا کی جانب سے صحافیوں کو ایوارڈ و سرٹیفکیٹ دئیے گئے

0

دینہ ( اقبال خان )دینہ الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے جرنلسٹ ایوارڈ 2024 کی پروقار تقریب,اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد نعت پیش کی گئی ۔تقریب کے آغاز میں سر پرست اعلی جرار حسین میر نے سپاس نامہ پیش کیا

اور دینہ الیکڑانک میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ ان کی انتھک محنت اور دوستوں کی محبت سے اس تنظیم کی بنیاد رکھی گئی ۔

صدر الیکڑانک میڈیا رب نواز گوندل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کو ہمیشہ عوامی خدمت سمجھ کر کیا

۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ اپنے صحافی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور ہم شہر کے مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔سیاسی و سماجی شخصیت فرحت ضیاء نے کہا کہ آج دینہ کی صحافی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھ کر خوشی ہوئی ۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ ڈوگر سے گزارش کی کہ دینہ کی صحافی برادری کے پاس پریس کلب کے لیے بلڈنگ نہیں ہے ان کے لیے بلڈنگ کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد اس پر ورک ہو گا۔

دینہ پریس کلب کے صدر سید توقیر آصف شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینہ الیکڑانک میڈیا کی بہترین کاوش ہے ہم اس کاوش کو سراہتے ہیں ۔ا

نہوں نے کہا کہ بلڈنگ کے حوالے سے ہمارے ساتھ پہلے بھی وعدے کیے گئے لیکن وعدے وفا نہ ہو سکے ۔مشہور کاروباری شخصیت زین ٹریڈرز کے اوونر الیاس ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ دینہ کے صحافی ایک پلیٹ فارم پر ہیں

اور انشاءاللہ ہر موڑ پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بہت خوشی ہوئی کہ میں اپنے شعبہ سے تعلق رکھنے والی برادری کے ساتھ ہوں ۔

میں نے ماسٹر جرنلزم میں کیا ہے اور یہ میں ہر تقریب میں بتاتی ہوں ۔دینہ کے صحافی بہت اچھا کردار ادا کر رہے ہیں اور انہوں نے جن مسائل کو اجاگر کیا میں نے اس کا نوٹس لیا ہے ۔دینہ کے صحافتی برادری میں بلیک میلنگ کا عنصر نہیں اور نہ آج تک کوئی میرے پاس اپنے ذاتی کام کے لیے آیا ۔

جب بھی صحافی میرے پاس آئے عوامی مسائل لیکر آئے ۔ تقریب کے اختتام پر صحافیوں کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا تقریب میں۔ تحصیل کے تمام فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں اورمہمان گرامی نے بھر پور شرکت کی –

Leave A Reply

Your email address will not be published.