جہلم میں یومِ تحفظ سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کی۔
بصارت سے محروم افراد تمام بنیادی سہولیات کے حقدار ہیں اور ان کو احساس کمتری سے بچانے کے لیے حکومت پنجاب ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی
جہلم ( اقبال خان )جہلم میں آج بصارت سے محروم افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے یومِ تحفظ سفید چھڑی کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا۔
اس واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کی، جس میں مختلف ضلعی افسران، خصوصی بچوں، اساتذہ اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ واک کا مقصد بصارت سے محروم افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔
جہلم میں یومِ تحفظ سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کی۔ واک ڈی سی آفس سے شروع ہو کر شیلوم سینٹر تک جاری رہی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد تمام بنیادی سہولیات کے حقدار ہیں اور ان کو احساس کمتری سے بچانے کے لیے حکومت پنجاب ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ بھی فراہم کیے جا رہے ہیں، ہمت کارڈ کے ذریعے خصوصی افراد کو ہر سہ ماہی دس ہزار پانچ سو روپے کی رقم دی جائے گی۔ پنجاب حکومت بصارت سے محروم افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔