یتیم اور مستحق بچیوں کے باعزت پراجیکٹ کے تحت شعور گرلز ووکیشنل سنٹر مفتیاں دینہ کے توسیعی بلاک کا افتتاح کردیا گیا

افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ولایت بیگم تھیں

0

دینہ ( اقبال خان )یتیم اور مستحق بچیوں کے باعزت پراجیکٹ کے تحت شعور گرلز ووکیشنل سنٹر مفتیاں دینہ کے توسیعی بلاک کا افتتاح کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ولایت بیگم تھیں
تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اپنی معاون تنظیمات کے تعاون سے یتیم اور مستحق بچیوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے مصروف عمل ہے

اس سلسلے میں مفتیاں دینہ میں شعور گرلز ووکیشنل سنٹر میں 4 مختلف کورسز میں بچیوں کو باہنر بنایا جا رہا ہے جس میں سلائی کے جدید کورسز، کمپیوٹر، بیوٹی پارلر اور کروشیہ کے کورسز کروائے جا رہے ہیں

بچیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بلڈنگ کی ڈبل سٹوری کے کام کا آغاز کیا گیا جسکی تکمیل پر ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

جسکی مہمان خصوصی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز(سماجی رہنما ) اور ولایت بیگم تھیں جبکہ صدارت ڈاکٹر شاہدہ نعمانی نے کی ۔ سلیم انور کسانہ چیئرمین وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ادارے کا تعارف پیش کیا ۔انھوں نے ادارے کے توسیعی بلاک میں تعاون کرنے والے تمام مخیر افراد کا شکریہ ادا کیا اور روزگار پروگرام کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا اعادہ کیا۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز(سماجی رہنما، دختر جہلم، گولڈ میڈلسٹ ) نے سلیم انور کسانہ اور ان کی ٹیم کو روزگار پراجیکٹ کے توسیعی بلاک کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور بچیوں کو امداد کی بجائے ہنر اور باعزت روزگار کے حوالے سے دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس دیا ۔ آخر میں پروفیسرڈاکٹر نعیم انور الازہری نے خصوصی دعا فرمائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.