ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری پروموشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس میں پروموشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری
سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے دو روزہ پروموشن بورڈ کا اجلاس شروع
ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری پروموشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس
ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک، اے آئی جی ڈسپلن، اے آئی جی لیگل سمیت متعلقہ افسران اجلاس میں موجود، ترجمان پنجاب پولیس
سب انسپکٹرز سے انسپکٹر رینک پر ترقی کے لئے 900 سے زائد کیسز زیر غور لائے جارہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس
میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی، ترجمان پنجاب پولیس
رواں سال سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر ترقی کیلئے 5 پروموشن بورڈ منعقد، 757 افسران کو ترقی دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس
اڑھائی سال میں سب انسپکٹرز سے انسپکٹر عہدے پر ترقی کیلئے 26 پروموشن بورڈز، 3167 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس