اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا دینہ کے پرائیویٹ ہا سپٹلز کا دورہ,تین پرائیویٹ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سیل
دینہ ( تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا دینہ کے پرائیویٹ ہا سپٹلز کا دورہ کیا ہمراہ ڈاکٹر ارشاد علی DDHOدینہ اور محمد فیاض Deputy Drug Controller دینہ
ہاسپٹلز کی ناقص صفائ ستھرائ پر
خادم ہاسپٹل دینہ کا آپریشن تھیٹر او ٹی سیل کر دیا گیا۔ڈاکٹرز ہاسپٹل دینہ کی لیبارٹری(LAB) سیل کی گئ۔
فیملی ہاسپٹل دینہ کا آپریشن تھیٹر( OT )سیل کیا گیا۔
علی س کلینک دینہ کی ایمرجنسی روم سیل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ کسی کو انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوتائی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں دی جانے والی سہولیات کو دیکھا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے عوام الناس کو طبی سہولیات کے حوالے سے بہتر سے بہتر سہولیات کی دستیابی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔