اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم ہوٹلوں اور دودھ دہی کی شاپس پر چھاپے، ہوٹل اور دوکانیں سیل

ناقص اور ایکسائری اشیاء کی وجہ سے مختلف ہوٹل اور دوکانیں سیل

0

 

دینہ ( اقبال خان ) اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم (FST) دینہ مین جی ٹی روڈ پر واقع مختلف ہوٹلوں اور ڈومیلی موڑ پر تمام فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا, دورانِ معائنہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا اور ہوٹلوں پر ایکسپائر ایشیاء اور خراب گوشت اور سبزی وغیرہ موقع پر تلف کی گئ

اور تمام ہوٹل اور فوڈ پوائنٹس کے مالکان کو سختی سے ہدایات دی گئ کہ کھانے میں فریش ایشیاء استعمال کریں اور صفائ ستھرائ کا خاص خیال رکھیں
اے سی دینہ ہمراہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم دینہ نے منگلا روڈ، دینہ پر واقع دودھ کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا، جس کے دوران "فریش دودھ دہی شاپ” کو ناقص اور پانی ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا.اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوٙے کہا کہ ہوٹلوں کی صفائی ناقص کھانا اور دودھ دہی شاپس کی آج ہمراہ فوڈ سیفٹی ٹیم چیکنگ کی گئی ۔ہوٹلوں میں انتہائی ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں پر سخت ایکشن لیا گیا ہے اور ان کو سیل کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے مزید کہا کہ منگلا روڈ پر دودھ دہی کی دوکانوں کی چیکنگ کی گئی اورغیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والے دوکانداروں کی دوکانوں کو سیل کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ناقص صفائی غیر معیاری کھانوں اور دودھ دہی ملاوٹ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جو دوکاندار صفائی کا خیال نہیں رکھے گا اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرے گا آئیندہ اسے جیل کی ہوا کھانا پڑے گی آئیندہ جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی۔ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی دبنگ کاروائیوں کو سراہا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.