دینہ ( اقبال خان )گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک اعوان میں نئے پرنسپل ملک ثاقب اقبال کو چارج سنبھالنے پر ویلکم کیا گیا۔ اس موقع پر سکول کونسل کی خصوصی میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں نمائندہ سماء نیوز سید امیر احمد شاہ، ڈاکٹر یاسین، محمد یاسین، ملک شفیق اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران سابقہ ریکارڈ اور نئے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اسکول کی موجودہ کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ اراکین نے تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے، طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ کرنے اور اسکول کی کارکردگی کو اعلیٰ معیار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔
شرکاء نے توقع ظاہر کی کہ نئے انچارج ملک ثاقب اقبال اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اسکول کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔