دینہ ( اقبال خان ) تحصیل کمپلیکس دینہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میڈم ثانیہ صفی نے تحصیلدار آفس کا افتتاح کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ثانیہ صفی نے افتتاح کیا،اے سی دینہ صفاء عابد اور تحصیلدار شمشیر حیدر رانجھا بھی ہمراہ
دینہ تحصیل آفس دینہ کے مطابق تحصیل کمپلیکس دینہ میں نئے تحصیلدار آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میڈم ثانیہ صفی نے نئے تھصیلدار آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ میڈم صفاء عابد اور تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ نئے آفس کے قیام سے عوامی مسائل کے فوری حل میں مدد ملے گی اور سروس ڈیلیوری مزید بہتر ہوگی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور شکایات کے ازالے میں تاخیر نہ ہو۔