قومی و صوبائی حلقوں میں آج ضمنی انتخابات کا انعقاد، پنجاب پولیس ہائی الرٹ

0

ضمنی انتخابات:

قومی و صوبائی حلقوں میں آج ضمنی انتخابات کا انعقاد، پنجاب پولیس ہائی الرٹ

قومی و صوبائی حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

ضمنی انتخابات کا محفوظ انعقاد، ووٹرز کو حق رائے دہی کے لئے پرامن ماحول فراہم کریں گے، آئی جی پنجاب

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے، ڈاکٹر عثمان انور

939 مردانہ، 889 زنانہ، 964 جوائنٹ پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اور الیکشن کمیشن عملےکو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب

2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس، 1032 حساس قرار،

پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل، لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب

سنٹرل پولیس آفس، سیف سٹیز اتھارٹی، اضلاع کے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز سے پولنگ کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب

متعلقہ اداروں کی مشاورت سے الیکشن سکیورٹی، لاجسٹکس، کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن پلان مرتب کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب

دہشت گرد، شر پسند و ملک دشمن عناصر کی امن سبوتاژ کرنے کی تمام بزدلانہ کوششوں کو ناکام بنائیں گے، آئی جی پنجاب

پنجاب کانسٹیبلری، پی ایچ پی ، ایلیٹ، ایس پی یو اور ٹریننگ برانچ میں تعینات اہلکار الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، آئی جی پنجاب

لیڈیز پولنگ اسٹیشنز اور بوتھ پر خواتین پولیس اہلکار فرائض سر انجام دے رہی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور

ضمنی انتخابات کے لئے پنجاب پولیس کو رینجرز اور پاک آرمی کی مکمل معاونت حاصل ہے، آئی جی پنجاب

ڈولفن سکواڈ ، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام فارمیشنز کو الیکشن سکیورٹی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب

Leave A Reply

Your email address will not be published.