دینہ ڈہوک اعوان کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا ،ڈھوک اعوان لنک روڈ کا افتتاح وزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کر دیا
دینہ (اقبال خان)دینہ ڈہوک اعوان کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا ،ڈھوک اعوان لنک روڈ کا افتتاح وزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈھوک اعوان لنک روڈ کا برسوں پرانا مطالبہ بالآخر پورا ہو گیا۔ لنک روڈ کا افتتاح وزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کیا، جہاں علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں عوام موجود تھے۔
یہ وہ منصوبہ ہے جس کا مطالبہ کئی سال سے کیا جا رہا تھا، اور آج یہ کام پایۂ تکمیل تک پہنچ کر عوام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں تحصیل دینہ اور سوہاوہ میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کو صاف ستھرا بنانے سے لے کر صحت کارڈ کی فراہمی تک، کسانوں کو ٹریکٹر دینے سے لے کر مختلف سڑکوں کی تعمیر اور بحالی تک — عوامی سہولیات کے متعدد منصوبے مکمل کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے، وہ ایک ایک کر کے پورے کیے جا رہے ہیں۔ تحصیل دینہ کا سب سے بڑا مطالبہ ٹی ایچ کیو اسپتال ہے، جسے جلد حقیقت میں بدل دیا جائے گا۔ تحصیل دینہ میں واٹر
سپلائی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ہے جبکہ پنڈ دادن خان–لِلا روڈ کا رکا ہوا کام بھی دوبارہ شروع کرایا گیا ہے۔