جہلم کی تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عیسی نے اسکاٹش میں سب سے زیادہ وزن 240.5 کلو گرام اٹھا کر سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹائیٹل اپنے نام کر لیا

اسکاٹش میں سب سے زیادہ 227.5 کلو وزن کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 240.5 کلو گرام کا وزن اٹھا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

0

 

دینہ ( ماجد آفریدی )جہلم کی تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عیسی نے اسکاٹش میں سب سے زیادہ وزن 240.5 کلو گرام اٹھا کر سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 2026 میں کینڈا میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائیندگی کا اعزاز دلا دیا ۔۔

جہلم کی تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے سماجی شحصیت چوہدری جابر کے نواسے عیسی نے اسکاٹش جونئیر اسکواٹ کا نیا ریکارڈ قائم کرکے ملک کا نام روشن کردیا عیسی نے اسکاٹش میں سب سے زیادہ 227.5 کلو وزن کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 240.5 کلو گرام کا وزن اٹھا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جو اسکاٹش میں ابتک کا سب سے زیادہ وزن اٹھانے کا ریکارڈ ہے اس زبردست کارکردگی پر عیسی کو 2026 میں کینیڈا میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائیندگی کا اعزاز بھی دلا دیا ہے بلاشبہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئ کمی نہیں اگر ہے تو ٹیلنٹ کو سمجھنے اور اسے تلاش کرنے کی ۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.