دینہ: گرجاگھر (بڑل، منگلا کینٹ) میں کرسمس کی خوشیوں کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز بلال اظہر کیانی نے شرکت
دینہ ( ماجد آفریدی )دینہ: گرجاگھر (بڑل، منگلا کینٹ) میں کرسمس کی خوشیوں کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز بلال اظہر کیانی نے شرکت کی۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے مسیحی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ کرسمس صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کرسچین کمیونٹی نے ہمیشہ پیار دیا، کرسچین کمیونٹی کا پاکستان کی ترقی میں بھی اہم کردار ہے، اقلیتی برادری ہر شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہے۔
مسیحی برادری کے معززین، مذہبی رہنما اور شہریوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔