تحصیل بارایسوسی ایشن سوہاوہ کے الیکشن مکمل،پروفیشنل گروپ نے میدان مار لیا، تمام نشستوں پر کلین سویپ

راجہ ریاست خان صدر،محمد نعمان ہاشمی نائب صدر،انس ثوبان مرزا جنرل سیکرٹری،راجہ فرخ جاوید جوائنٹ سیکرٹری اور راجہ نواز ش علی لائبریری سیکرٹری منتخب ہوئے

0

تحصیل بارایسوسی ایشن سوہاوہ کے الیکشن مکمل،پروفیشنل گروپ نے میدان مار لیا، تمام نشستوں پر کلین سویپ

راجہ ریاست خان صدر،محمد نعمان ہاشمی نائب صدر،انس ثوبان مرزا جنرل سیکرٹری،راجہ فرخ جاوید جوائنٹ سیکرٹری اور راجہ نواز ش علی لائبریری سیکرٹری منتخب ہوئے

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام منتخب نشستوں پر کلین سویپ کر لیا۔ انتخابات میں پروفیشنل گروپ اور جناح لائرز فورم کے امیدواران کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، تاہم پروفیشنل گروپ نے اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جناح لائرز فورم کے تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی۔انتخابی نتائج کے مطابق پروفیشنل گروپ کی جانب سےراجہ ریاست خان صدر،محمد نعمان ہاشمی نائب صدر،انس ثوبان مرزا جنرل سیکرٹری،راجہ فرخ جاوید جوائنٹ سیکرٹری اور راجہ نواز ش علی لائبریری سیکرٹری منتخب ہوئے۔نو منتخب عہدیداران نے اپنی کامیابی پر پروفیشنل گروپ کے تمام وکلاء بالخصوص سابق صدر بار چوہدری محمد زبیر ایڈووکیٹ، راجہ سہیل شفیق ایڈووکیٹ، سید شجاعت حسین کاظمی، راجہ جنید اشتیاق، چوہدری شبیر اختر، مس عاصمہ ہاشمی، مس خالدہ منیر، راجہ محمد سہیل، ملک عامر سہیل، ناصر محمود کیانی، شیر مسعود اور دیگر تمام ممبران کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بار اور وکلاء کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور ادارے کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور وکلاء کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.