جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی پولیس لائنز جہلم میں پولیس کے درجہ چہارم کے ملازمین سے ملاقات،تحائف پیش کیے گئے،
ڈی پی او جہلم کی جانب سے ملازمین میں تحائف تقسیم کیے گئے،
ڈی پی او جہلم نے درجہ چہارم کے ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کی مجموعی کارکردگی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے اور یہ ملازمین محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،
درجہ چہارم کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے تحائف بھی پیش کیے گئے۔ ملازمین نے ڈی پی او جہلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا،
پولیس فورس کی مضبوطی اور مؤثر کارکردگی کے لیے تمام افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو