جہلم: 27 جنوری، 2026
جہلم( اقبال خان )وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات
ملاقات میں ضلع میں عوامی نقل و حمل اور کھیلوں کے شعبے سے متعلق امور پر غور و خوض کیا گیا۔
واسا محکمے کی کارکردگی اور الیکٹرو بسوں کے موجودہ روٹس کا جائزہ لیا گیا جبکہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید روٹس اور اسٹاپس متعارف کرانے کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔
کھیلوں کے میدان، سہولیات اور نوجوانوں کے لیے کھیل کے مواقع میں بہتری کے حوالے سے بھی تجاویز زیرغور آئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ان امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا جبکہ حمزہ اظہر کیانی نے ان اقدامات کو عوامی زندگی میں مثبت تبدیلی کے لیے اہم قرار دیا۔