ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا تفصیلی دورہ

0

جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال جہلم کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی، ان ڈور وارڈز اور فارمیسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کی اور ہسپتال کے عملے کے رویے اور مفت ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام وارڈز میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور طبی عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔
ہسپتال کے اس دورے کا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کے معیار کو جانچنا، مریضوں کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا اور طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.