ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اراضی ریکارڈ سینٹر جہلم کا تفصیلی دورہ

0

جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اراضی ریکارڈ سینٹر (ARC) جہلم کا تفصیلی دورہ کر کے عوامی شکایات اور سروس ڈیلیوری کے عمل کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹوکن سسٹم اور کمپیوٹرائزڈ فرد و انتقال کے طریقہ کار کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے عملے کے رویے اور کام کی رفتار سے متعلق دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سینٹر کے عملے کو ہدایت کی کہ معمر افراد اور خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں اور سائلین کے کام میں غیر ضروری تاخیر سے بچا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اراضی کے معاملات میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی مداخلت یا بدعنوانی کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اراضی ریکارڈ سینٹر کے اس معائنے کا مقصد زمینی ریکارڈ کے حصول میں شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کرنا، شفافیت کو فروغ دینا اور ریونیو خدمات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.