تحصیل دینہ کے گاؤں نکودر کے رہائشی ملک آفتاب کے صاحبزادے محمد تانیس احمد نے ال پاکستان مقابلہ حسن قرات میں تیسری پوزیشن حاصل کی

0

رپورٹ دینہ(شاہ زیب بٹ ) تحصیل دینہ کے گاؤں نکودر کے رہائشی ملک آفتاب کے صاحبزادے محمد تانیس احمد نے ال پاکستان مقابلہ حسن قرات میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی،یہ مقابلہ دارالعلوم محمد غوثیہ بھیرہ شریف میں منعقد ہوا،محمد تانیس احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے والدین اور اساتذہ اپنے گاؤں کا نام روشن کیا،اہل علاقہ اورسیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے ملک افتاب اور ان کے صاحبزادے محمد تانیس احمد کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی،محمد تانیس احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،کہ میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں،اور اپنے والدین اور اساتذہ کا جن کی وجہ سے میں کامیاب ہوا ہوں،اور مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے گاؤں اور اپنے والدین کا اور استاتذہ کا نام روشن کیا ہے،اور اگے بھی انشاءاللہ میں محنت کرتا رہوں گا اگے بھی انشاءاللہ اپنے گاؤں کا نام روشن کروں گا،میں تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کی،اور اپنی پوری فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.