ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،جعلی کرنسی استعمال کر کے شہریوں کو لوٹنے والے حاجی گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،جعلی کرنسی اور ناجائز اسلحہ برآمد

0

 

دینہ ( اقبال خان )ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،جعلی کرنسی استعمال کر کے شہریوں کو لوٹنے والے حاجی گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،جعلی کرنسی اور ناجائز اسلحہ برآمد

تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے جعلی کرنسی 02 ہزار ریال،75 ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،

ملزمان جی ٹی روڈ کے قریب دکانوں اور ریڑی والوں کو جعلی پیسے دے کر بقایا لیتے اور واردات کر جاتے ملزمان نے جہلم سمیت گجرات اور منڈی بہاوالدین میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

Leave A Reply

Your email address will not be published.