منگلا روڈ پر واقع گاوں نیو جھنگ کی گلی نمبر 1 میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

0

دینہ ( اقبال خان )منگلا روڈ پر واقع گاوں نیو جھنگ کی گلی نمبر 1 میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے
دینہ منگلا روڈ بر لب گاوں نیوجھنگ سیورج کے مسائل نے سر اٹھا لیا مین بڑا نالہ نہ ہونے کی وجہ سے نیو جھنگ مین گلی نمبر 1 نالیوں کا گندا پانی گلی میں کھڑا ہو گیا جس سے پیدل گزرنا محال ہو گیا ہے سکول جانے والے بچے اور بچیاں گندے پانی سے گزر کر جانا مجبوری بن چکا ہے ۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے گزارش کی ہے کہ منگلا روڈ پر بڑا نالہ تعمیر کیا جائے تاکہ اس سے گاوں کی گلیوں کا پانی با آسانی نکل سکے ۔وزیر اعلی کے ستھرا پنجاب کے حوالے سے بھی یہ ایک سوالیہ نشان بن جاتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.