جہلم ( اقبال خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ڈی پی او آفس جہلم میں ریٹائرڈ پولیس افسران سے ملاقات،
ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراجِ تحسین اور تحائف پیش کیے گئے، پولیس فورس کی بہتری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا،
ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کی عزت، سہولت اور فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور ہسپتال، پنشن یا دیگر مسائل میں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،
ریٹائرڈ پولیس افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے تجربات اور خدمات نئی نسل کے افسران کے لیے مشعلِ راہ ہیں، پولیس فورس کی مضبوطی میں سینئر اور ریٹائرڈ افسران کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں،
ریٹائرڈ افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس اپنے ریٹائرڈ افسران کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو