اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا جہلم ہیڈ لائینز کی خبر پر نوٹس ،نیو جھنگ گلی نکاسی آب کا مسئلہ حل

0

دینہ ( تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا جہلم ہیڈ لائینز کی خبر پر نوٹس ،نیو جھنگ گلی نکاسی آب کا مسئلہ حل ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم ہیڈ لائینز پر چلنے والی خبر پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نیو جھنگ گلی نمبر 1 نکاسی آب کے مسئلہ کا فوری حل کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ستھرا پنجاب کی ٹیم کو بھیج کر گلی کی نالیوں کی نہ صرف صفائی کروا دی بلکہ روڈ کے ساتھ ایک عارضی نالہ بنا کر پانی کی روانی کا راستہ بنا دیا ۔اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے کام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.