اسسٹنٹ کمشنر دینہ عوامی شکایت پر فوری ایکشن قاضی چک میں تالاب سے پانی کا فوری انخلاء

0

دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ عوامی شکایت پر قاضی چک میں تالاب سے پانی کا فوری انخلاء ،تالاب کی باونڈری وال نہ ہونے کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا خطرہ تھا ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کو عوامی شکایت موصول ہوئی کہ قاضی چک میں ایک تالاب ہے جس کی گہرائی بہت زیادہ ہے اور اس کی باونڈری وال بھی نہیں ہے ۔تالاب کے اردگرد بچے کھیلتے ہیں جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اس پر فوری نوٹس لیا اور ان کی ڈائریکشن پر سی او ضلع کونسل نے قاضی چیک تالاب میں سکر مشین لگا کر پانی کو نکال کر خالی کرا دیا ۔اس تالاب کے گرد باونڈری وال لگائی گئی تاکہ کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہ ہو۔اہلیان قاضی چک نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس فوری ایکشن کو سراہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.