ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم پولیس نے غیر قانونی پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری،
دینہ ( راو بلال احمد)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم پولیس نے غیر قانونی پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری،
اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر بھر میں چھتوں اور رہائشی علاقوں میں مسلسل آپریشن کر رہی ہیں،
کارروائیوں کا مقصد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور پتنگ بازی کے دوران استعمال ہونے والی خطرناک ڈور کے باعث پیش آنے والے حادثات کی روک تھام ہے،
جہلم پولیس نے متعدد مقامات پر چیکنگ کا عمل تیز کر دیا ہے اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،
عوامی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ والدین سے
اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو غیر قانونی اور خطرناک سرگرمیوں سے دور رکھیں۔ جہلم پولیس عوام کے تعاون سے اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو