جہلم ( اقبال خان)جہلم پولیس کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ 2026)
( کل مال مسروقہ برآمد 34 لاکھ 11 ہزار 500 روپے اور ( 14) گینگز گرفتارتفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرطارق عزیز سندھو کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے، اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے،
گزشتہ ماہ میں کل 95 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 25 مجرمان اشتہاری اے کیٹگری اور 38 مجرمان اشتہاری بی کیٹگری جبکہ 32 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا،
قتل کے 04 مقدمات درج کر کے 03 ملزمان گرفتار کئے گئے، ریپ کے 02 مقدمات درج کر کے 02 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
14 گینگ ٹریس کر کے 62 مقدمات میں 38 ملزمان کو گرفتار کر کے 34 لاکھ 11 ہزار 500 روپے برآمد کر لیے گئے،
منشیات کے 10 مقدمات درج جبکہ 13 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 03 کلو 120 گرام ہیروئن اور 160 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں،
غیر قانونی اسلحہ کے 23 مقدمات درج،23 ملزمان گرفتار، جن سے 16 عدد پسٹلز ،06 گنز /گن،کلاشنکوف 01 اور 68 عدد روند برآمد کئے گئے،
قمار بازی کے 03 مقدمات درج،25 ملزمان گرفتار، جن سے قمار بازی کی رقم 01 لاکھ 56 ہزار 540 روپے ،27 عدد موبائل فونز ،01 عدد موٹر سائیکل ،01 عدد کار،01 عدد کیری ڈبہ،01 عدد ویگن،مرغے 06 اور 02 عدد شکاری کتے برآمد کئے گئے ،
پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث 53 مقدمات درج کر کے55 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جن سے 02 ہزار 157 عدد پتنگیں اور 114 عدد خونی ڈوریں برآمد کر لی گئیں،
بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھکاری ملزمان کے خلاف 67 مقدمات درج کر کے 70 ملزمان کو گرفتار کیا،جن میں 31 مرد اور 39 عورتیں شامل ہیں،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 10481 چالان کر کے 02 کروڑ 42 لاکھ 88 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا،
پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 5812 افراد نے استفادہ حاصل کیا،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 215 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے،