صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کا دورہ جہلم: AZAG اور واسا اسکیموں کا معائنہ

0

جہلم ( اقبال خان)صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کا دورہ جہلم: AZAG اور واسا اسکیموں کا معائنہ
​جہلم (02 فروری 2026) وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلاحی مشن "اپنی زمین اپنا گھر” (AZAG) اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے ہمراہ ضلع کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
​دورے کے دوران صوبائی سیکرٹری نور الامین مینگل نے "اپنی زمین اپنا گھر” (AZAG) پروجیکٹ سائٹ پر تعمیراتی معیار اور الاٹیز کے لیے فراہم کردہ انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے واسا (WASA) کے زیرِ نگرانی واٹر سپلائی اور سیوریج کی مختلف اسکیموں کا بھی ملاحظہ کیا اور شہر میں نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کی۔
​وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے۔ صوبائی سیکرٹری نور الامین مینگل نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو چھت کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی دستیابی کے لیے خطیر فنڈز خرچ کر رہی ہے، جس میں شفافیت اور اعلیٰ تعمیراتی معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.