گیس سلنڈرز کی اوور پرائسنگ پر کریک ڈاؤن: اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد کی کارروائی، دکانیں سیل

0

 

دینہ ( اقبال خان)گیس سلنڈرز کی اوور پرائسنگ پر کریک ڈاؤن: اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد کی کارروائی، دکانیں سیل

​دینہ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول سرگرمیوں کے دوران گیس سلنڈرز کی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔
​کارروائی کے دوران کئی دکاندار گیس سلنڈرز کی اوور پرائسنگ میں ملوث پائے گئے، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صفا عابد نے موقع پر موجود دکانداروں کو تنبیہ کی کہ سرکاری نرخوں سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی تاکہ ناجائز منافع خوروں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔
​ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی واضح ہدایات ہیں کہ مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.