ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا تعارفی اجلاس،مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کی دوکانیں سیل اور مقدمات درج کرنے کے احکامات
ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ماہِ اکتوبر کی رپورٹ پیش کی گئی
جہلم( اقبال خان ):ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ماہِ اکتوبر کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری نرخوں پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور کسی بھی قسم کی رعایت کو ختم کرتے ہوئے سخت اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ معمولی جرمانوں سے ناجائز منافع خوری کرنے والے عادی افراد پر کوئی اثر نہیں ہوتا، اس لیے ایسے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے دکانیں سیل کی جائیں
اور مقدمات درج کیے جائیں تاکہ قانون کی مکمل عملداری کو یقینی بنایا جا سکے