ہرحکومت اپناچیف جسٹس ،چیف الیکشن کمیشن لگاناچاہتی ہے۔آٸینی ترمیم منظور ہوگٸی اب واپس نہیں ہوگی،سراج الحق

سود کانظام ختم کرنے کا کہاگیااگرسود کانظام ختم ہوتاتو ملک ترقی کرے گا

0

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)

ہرحکومت اپناچیف جسٹس ،چیف الیکشن کمیشن لگاناچاہتی

ترمیم منظور ہوگٸی اب واپس نہیں ہوگی،سراج االحق

2028میں سود کانظام ختم کرنے کا کہاگیااگرسود کانظام ختم ہوتاتو ملک ترقی کرے گا،معیشت ٹھیک ہوگی،آٸی پی پیز پرمکمل عمل درامدتک ہمارا موقف پہلے والاہی رہےگا۔ڈومیلی کے علاقہ ککرالہ میں میڈیاسے گفتگو
تفصیلات کیمطابق ڈومیلی کے علاقہ ککرالہ کے رہاٸشی چوہدری عمران کی والدہ کی نمازجنازہ میں سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق نے شرکت کی۔چوہدری عمران مرکز جماعت اسلامی منصورہ میں ڈراٸیور ہے۔عمران کی والدہ کی نمازجنازہ سراج الحق نے پڑھاٸی،سیکورٹی کے سخت انتظامات کٸے گٸے تھے۔انکے ہمراہ ڈاکٹرقاسم محمودچوہدری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم،سیدضیاء اللہ شاہ بخاری امیرجماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ سمیت دیگرجماعت اسلامی کی ضلعی قیادت سمیت کارکنان کی تعداد بھی موجود تھی۔سراج الحق لوگوں میں مل جل گٸے۔نمازجنازہ کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوٸے سراج الحق کا کہناتھاکہ آٸی پی پیز کے معاہدوں پر کچھ عمل ہوالیکن جب تک کوٸی واضع پیش رفت نہیں ہوتی تب تک ہم اواز اٹھاتے رہیں گے۔آٸینی ترمیم منظور تو ہوگٸی اب واپس نہیں ہوگی،حکومت یہی چاہتی ہے کہ ہم اس طرح مرضی کا چیف الیکشن کمیشن،چیف جسٹس لگالیں گے۔لیکن یہ سب ملک کی بربادی کاسبب بنے گی،2028میں سود کانظام ختم کرنے کوکہاگیااگرہوجاتاہےتوملک میں ترقی ہوگی،معیشت ٹھیک ہوگی۔بینکوں کانظام ٹھیک ہوگا۔ملک پر جو بوجھ اس میں کمی ہوگی،لاہور کالج واقعہ پر کہاکہ جماعت اسلامی نے بھی ایک کمیٹی بناٸی تھی۔اس میں یہی معلوم ہواکہ یہ واقعہ بوگس تھا،جب کہ نہ کوٸی متاثرہ لڑکی سامنے اٸی نہ کوٸی ثبوت سامنے اۓ۔نٸے چیف جسٹس یحییٰ کو مبارکباد پیش کرتاہوں امید ہے یہ آٸین میں رہ کرقانون کی بالادستی کے لیے کام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.