عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبے: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی پریس کلب کے ممبران سے ملاقات

0

عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبے: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی پریس کلب کے ممبران سے ملاقات
​جہلم (اقبال خان) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے پریس کلب جہلم کے ممبران سے ایک اہم ملاقات کی، جس کی نگرانی صدر پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز نے کی۔ اس ملاقات میں شہر کے مختلف عوامی مسائل سمیت محکمہ صحت کے امور خصوصی طور پر زیرِ غور آئے۔
​ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے میڈیا نمائندگان کو حکومت کے فلاحی و ترقیاتی منصوبوں بشمول ستھرا پنجاب مہم، گرین بس سروس، واسا اور محکمہ مال کے امور پر تفصیل سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران رمضان بازاروں کی انتظامی صورتحال اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
​ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے معاشرے کی بہتری کے لیے میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے شہری مسائل کے حل کے لیے صحافیوں کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی اور ضلع کی ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.