اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا مہنگائی کے خلاف گرینڈ آپریشن شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

0

 

دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا مہنگائی کے خلاف گرینڈ آپریشن شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
سبزی فروٹ،چکن و گیس سلنڈر ایجنسی کے ریٹ کی چیکنگ

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے گزشتہ روز مہنگائی کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ریٹس چیک کیے

انہوں نے منگلا روڈ ریلوے روڈ مین بازار جی ٹی روڈ اور نکودر کا دورہ کیا
نکودر چوک میں سبزی فروٹ اور چکن کے ریٹس چیک کیے زائد ریٹ پر فروخت کرنے والے متعدد دوکانداروں کو جرمانے کیے
انہوں نے دوکانداروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ معیار وزن اور ریٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے گیس ایجنسیز کی چیکنگ کی ۔گیس کے من مرضی ریٹس پر نہ صرف جرمانے کیے دوکانوں کو سیل بھی کیا گیا
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبزی فروٹ چکن بیف مٹن گیس کے ریٹس میں اضافہ ناقابل قبول ہے ۔حکومت عوام کی ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے اشیاء خورد نوش کی معیار وزن اور ریٹس کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے ۔رمضان کی آمد ہے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں رمضان بازار بھی قائم کیے جا رہے ہیں جہاں سے عوام سستی اور معیاری اشیاء خرید سکیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.