سینئر صحافی محمد اقبال خان نے پریس کلب دینہ الیکشن 2026/27 میں ورکنگ جرنلسٹ پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،
دینہ ( تحصیل رپورٹر)سینئر صحافی محمد اقبال خان نے پریس کلب دینہ الیکشن 2026/27 میں ورکنگ جرنلسٹ پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب دینہ کے انتخابات کی گہما گہمی عروج ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ورکنگ جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار ربنواز گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سینئر صحافی محمد اقبال خان سےملاقات کی ۔اس ملاقات میں صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت ۔سینئر صحافی محمد اقبال خان نے ورکنگ جرنلسٹ کے پینل کی مکمل حمایت کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئیندہ عمل ہے اور دینہ کی صحافی برادری کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا صحافی کی بقاء کے لیے ضروری تھا ۔میری دعا ہے کہ اللہ پاک ورکنگ جرنلسٹ پینل کو استقامت دے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر سے بہتر کام سر انجام دے سکیں ۔میں ہر لحاظ سے ورکنگ جرنلسٹ پینل کی مکمل حمایت کرتا ہوں