جہلم ( اقبال خان)پریس کلب دینہ کے الیکشن 2026/27 کی گہما گہمی عروج پر ہے ۔تحصیل دینہ کے واحد پریس کلب کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کا جمع کرانے کا عمل گزشتہ روز شروع ہو گیا جس میں ورکنگ جرنلسٹ پینل جس کی قیادت ربنواز گوندل کر رہے ہیں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
گزشتہ روز ورکنگ جرنلسٹ پینل میٹنگ کی صدارت ربنواز گوندل نے کی جس میں پینل کے تمام دوست احباب نے ربنواز گوندل کو بطور صدر امیدوار نامزد کیا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔
ورکنگ جرنلسٹ پینل میں صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ورکنگ جرنلسٹ پینل کی نامذد باڈی میں صدر کے لیے امیدوار ربنواز گوندل نائب صدر کے لیے احسان جنجوعہ جنرل سیکرٹری کے لیے افتخار مغل جوائینٹ سیکرٹری کے لیے محمد فیصل فناس سیکرٹری کے لیے سید جواد نقوی اور انفارمیشن سیکرٹری کے لیے محمد اقبال خان شامل ہیں ۔
ورکنگ جرنلسٹ پینل کی بڑی تعداد نے ایک جلوس کی شکل میں چئیرمین الیکشن آفس امجد محمود سیٹھی کو اپنے کاغذات نامذدگی جمع کرائے۔
پریس کلب دینہ کے حوالے سے شہر میں گہما کہمی عروج پر ہے ۔ورکنگ جرنلسٹ پینل اس وقت ایک مضبوط پینل کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور اس میں تمام نامذد امیدوار صحافتی تجربہ رکھتے ہیں اور عرصہ دراز سے صحافت سے وابستہ ہیں
ورکنگ جرنلسٹ پینل کے امیدوار برائے صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب دینہ کے انتخابات ایک خشگوار ماحول میں ایگزیکٹو باڈی کی زیر نگرانی ہو رہے ہیں صحافیوں کی فلاح و بہبود میرا اولین مشن ہے اس سلسلہ میں ہمارے پاس سب سے بڑا مسئلہ پریس کلب کی عمارت کا نہ ہونا ہے ۔الیکشن میں کامیابی کے فوری بعد سب سے پہلی میری کوشش صحافیوں کے ہلیٹ فارم کے لیے بلڈنگ کا مطالبہ ہے جس کو حاصل کرنے کی کوشش کرونگا
صحافیوں کی صحت کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ان کے مفت علاج معالجہ کا حکومت سے پر زور مطالبہ کیا جائے گا