ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد سکندر گوندل نے لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہر بھر کا دورہ
جہلم ( اقبال خان)ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد سکندر گوندل نے لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہر بھر کا دورہ،
امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شر پسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے شہر بھر میں لگائے گئی پکٹس ڈیوٹی اور ناکہ جات کو چیک کیااور ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو بریف کیا،
پولیس افسران کو کسی بھی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں،
شر پسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی،ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جہلم پولیس مستعد ہے،
قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دینے ہیں اور لاء اینڈ آرڈر کے ساتھ ساتھ کرائم کو بھی کنٹرول کرنا ہے،
شدت پسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو