پریس کلب دینہ کے انتخابات ، ورکنگ جرنلسٹس گروپ نے واضح برتری سے میدان مار لیا ، چھ میں سے پانچ نشستیں حاصل کر لیں، چودھری ربنواز گوندل بلا مقابلہ صدر منتخب ھو گئے
دینہ( اقبال خان) پریس کلب دینہ کے انتخابات ، ورکنگ جرنلسٹس گروپ نے واضح برتری سے میدان مار لیا ، چھ میں سے پانچ نشستیں حاصل کر لیں، چودھری ربنواز گوندل بلا مقابلہ صدر منتخب ھو گئے
دینہ// پریس کلب دینہ کے انتخابات ، ورکنگ جرنلسٹس گروپ نے واضح برتری سے میدان مار لیا ، چھ میں سے پانچ نشستیں حاصل کر لیں، چودھری ربنواز گوندل بلا مقابلہ صدر منتخب ھو گئے
پریس کلب دینہ کے انتخابات ، ورکنگ جرنلسٹس گروپ نے واضح برتری سے میدان مار ، چھ میں سے پانچ نشستیں حاصل کر لیں، چودھری ربنواز گوندل بلا مقابلہ صدر منتخب ھو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب دینہ کے انتخابات میونسپل کمیٹی دینہ کے جناح ہال میں منعقد ھوئے۔ ورکنگ جرنلسٹس پینل کے چودھری ربنواز گوندل پہلے ھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے تھے۔ ان کے مدمقابل پروفیشنل جرنلسٹس پینل کے امیدوار برائے صدارت سید توقیر آصف شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔ جب کہ ورکنگ جرنلسٹس پینل کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل 90میں سے 51، احسان جنجوعہ 53 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر ، سید جواد نقوی53 ووٹ حاصل کر کے فناس سیکرٹری ، محمد اقبال خان 62 ووٹ حاصل کر کے انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ پروفیشنل جرنلسٹس پینل رضوان سیٹھی نے 50ووٹ حاصل کر کے اپنے گروپ کی جانب سے واحد جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ حاصل کی ۔ کامیاب امیدواروں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر شہر بھر کا چکر لگایا۔ دینہ شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے ورکنگ جرنلسٹس پینل کی شاندار کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے