ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں میں افطاری تقسیم کی گئی
جہلم( اقبال خان)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں میں افطاری تقسیم کی گئی
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ڈی پی او جہلم نے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں میں اپنے ہاتھوں سے افطاری تقسیم کی،
رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم
ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ہمہ وقت مصروف عمل ہے،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
اہلکاروں نے ڈی پی او جہلم کی جانب سے اظہار یکجہتی اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ شہریوں کی حفاظت کیلئے اپنے فرائض پوری ایمانداری اور مستعدی سے انجام دیتے رہیں گے،