انتظامیہ نے تاجر برادری کو ناجائز تنگ کرنا اور بھاری جرمانے کرنا شروع کر دئیے ،ہول سیل مارکیٹ ،سبزی منڈی بولی پر ریٹس کا کنٹرول نہیں ،چھوٹے دوکاندار نشانے پر ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس کا مطالبہ
دینہ ( اقبال خان )انتظامیہ نے تاجر برادری کو ناجائز تنگ کرنا اور بھاری جرمانے کرنا شروع کر دئیے ،ہول سیل مارکیٹ ،سبزی منڈی بولی پر ریٹس کا کنٹرول نہیں ،چھوٹے دوکاندار نشانے پر ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس کا مطالبہ ،دینہ کی تاجر برادری سراپا احتجاج ،دوکانداروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بڑے تاجروں سے چیزیں مہنگی مل رہی ہیں تو ہم کیسے سستے داموں فروخت کریں ۔غلہ منڈی کے بڑے تاجروں کو ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا جہاں سے دوکاندار اشیاء ضروریا خرید کر فروخت کرتے ہیں اشیاء کے ریٹ ہول سیل کی خریداری سے منسلک ہیں ۔جب کہ سبزی منڈی میں بولی پر انتظامیہ کا کوئی کنٹرول نہیں جب سبزی فروٹ منڈی سے ہی اشیاء کی بولی مہنگے داموں لگ رہی ہے اور انتظامیہ ان کو پوچھنے سے قاصر ہے تو چھوٹے دوکاندار کیسے اشیاء سستے داموں فروخت کریں ۔دودھ دہی کی دوکانوں کو جرمانے اور دوکانیں سیل کی گئی ۔دودھ دہی دوکانداروں میں چیکنگ کا دہرا معیار رکھا گیا جرم ایک قانون ایک لیکن سزا مختلف بعض کی دوکانیں سیل اور بعض کو صرف جرمانے جس میں اقرباء ہروری اور سفارش کو مد نظر رکھا جا رہا ہےجب کہ دوکانداروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیری فارم والے ہمیں مہنگے داموں دودھ دے رہے ہیں تو ہم کیسے سستے داموں فروخت کریں ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سب سے پہلے اپنا ورک مکمل کرے جہاں سے ریٹ بنتا ہے یا تو ان کو سرکاری ریٹ پر پابند کیا جائے اور دوکاندار کا منافع کا تعین کیا جائے ایسے تو کئی خاندانوں کا معاشی قتل ہو گا ۔چھوٹے دوکاندار اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے کام کرتے ہیں اگر انہیں کام نہیں کرنے دیا جائے گا تو ہمارے بچے کہاں سے کھائیں گے ۔دینہ کی تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا کہ سپلائی اینڈ چین کو چیک کریں اور مہنگائی کا اصل سبب بنے والے بڑے تاجروں کو شکنجے میں لائیں غریب کے دو وقت کا نوالہ چھیننے کی کوشش ہو ریی ہے جس سے ہزاروں خاندان بیروز گار ہو جائیں گے اور یہ ہمارا معاشی قتل تصور ہو گا ۔