دینہ میں گوشت کے ریٹ عوام کی پہنچ سے دور ،لوٹ مار کا بازار گرم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ
دینہ ( اقبال خان )دینہ میں گوشت کے ریٹ عوام کی پہنچ سے دور ،لوٹ مار کا بازار گرم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد سے ہی قصابوں نے اپنی چھریاں تیز کر لی ۔مارکیٹ میں گوشت کی پرائس عوام کی پہنچ سے دور ،ایک عام صارف بڑا گوشت کھانے سے بھی قاصر ،چھوٹا گوشت تو دیکھنا نصیب ہو جائے خوش قسمتی ۔اس وقت سرکاری ریٹ کے مطابق بڑا گوشت 800 جب کہ چھوٹا گوشت 1600 ہے جب کہ مارکیٹ میں بڑا گوشت 1200 اور چھوٹا 2000 سے 2200 تک فروخت ہو رہا ہے ۔عوامی ریلیف کے دعوے تو بہت زیادہ ہیں لیکن ایک عام صارف کو 800 روپے کا بڑا گوشت ملنا نا ممکن ہو چکا ہے جب کہ چھوٹا گوشت تو اشرافیہ ہی کھا سکتی ہے لیکن اس کا ریٹ بھی آسمان کو چھو رہا ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے اس کا فوری نوٹس لیا جائے اور گوشت کو عام صارف کی پہنچ تک یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں