ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ ان ایکشن ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ریٹس کی چیینگ
دینہ ( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ ان ایکشن ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ریٹس کی چیینگ کی ۔رمضان المبارک کی برکتوں کو سمیٹنے اور مستحقین کا احساس کرنے کے لیے، اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے "نگہبان دسترخوان” کا دورہ کیا۔
اوروزہ داروں کے درمیان بیٹھ کر روزہ افطار کیا اور ان سے گفتگو کی اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے آج تحصیل کمپلیکس میں ریونیو فیلڈ سٹاف کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں ریونیو سے متعلقہ امور اور اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران فیلڈ سٹاف کو عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔
مقامی پٹرول پمپس کا دورہ ~
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اچانک شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پٹرول اور ڈیزیل کے معیار، پیمائش اور حفاظتی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ عوام کو خالص ایندھن فراہم کریں اور پیمائش میں کسی قسم کی ہیرا پھیری نہ کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ حفاظتی اقدامات میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
کریانہ سٹور اور بیکرز کو چیک کیا گیا ریٹ لسٹ سے زائد فروخت پر بھاری جرمانے اور
سختی سے ہدایت کہ سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں