دینہ کے علاقہ بڑل میں گٹر کی کھدائی کے دوران ایک مزدور لینڈ سلائیڈنگ سے دب گیا ،ریسکیو 1121 نے ریسکیو کر لیا

ڈی ایس پی صدر اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

0

دینہ ( اقبال خان )تھانہ منگلا کی حدود بڑل گاوں میں پرانے گٹر کی کھدائی کرتے لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص جس کی شناخت تبسم عرف ٹکہ ولد چوہدری گلبہار کے نام سے ہوئی ملبے تلے دب گیا جب کہ دوسرا محفوظ رہا۔ریسکیو 1122 نے تبسم عرف ٹکہ کو ریسکیو کر لیا گیا ڈی ایس پی صدر سرکل اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور موقع پر ریسکیو آپریشن میں موجود ۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز تھانہ منگلا کی حدود گاوں بڑل میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب دو مذدور ایک پرانے گٹر کی کھدائی کے کام میں مصروف تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ۔مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو 1122 جہلم کو اطلاع دی جس پر ریسکیو 1122 نے کوئک رسپانس دیتے ہوئے کرین اور ریسکیو عملہ موقع پر روانہ کیا ۔مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے ایکسویٹر منگوا کر ریسکیو کا عمل مکمل کیا گیا جس میں متعلقہ کام کرنے والے مزدور تبسم عرف ٹکہ سات گھنٹے کی محنت سے زندہ ریسکیو کر لیا گیا جب کہ دوسرا شخص امجد ولد افتخار محفوظ رہا۔ڈی ایس ہی صدر شہباز ہنجرا اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان ،ایس ایچ او تھانہ منگلا مقامی ہولیس کی بھاری نفری نے ریسکیو کے کام میں مدد کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.