دینہ شہر کی خوبصورتی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان کے ہمراہ دینہ مین بازار کا تفصیلی دورہ

0

دینہ(اقبال خان): دینہ شہر کی خوبصورتی اور "بیوٹیفکیشن سکیم” کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان کے ہمراہ دینہ مین بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا محور شہر کے حسن کو بحال کرنا اور تعمیر و ترقی کے جاری منصوبوں کی کوالٹی کا جائزہ لینا تھا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے بازار کے معائنے کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور تجاوزات کے فوری خاتمے سمیت بنیادی ڈھانچے کی مرمت و بحالی کے لیے سخت احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان کو ہدایت کی کہ بازاروں میں پیدل چلنے والے شہریوں کے لیے راستے صاف رکھے جائیں اور تاجروں کے تعاون سے بیوٹیفکیشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ دینہ شہر کو ایک جدید اور ماڈل شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جہاں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور جدید سفری و تجارتی سہولیات میسر ہوں۔ انتظامیہ کا یہ عزم دینہ کی تعمیر و ترقی میں ایک نئی روح پھونکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.