پنجاب بھر میں لاوارث تحصیل کا درجہ حاصل کرنے میں دینہ سر فہرست
حصیل دینہ کو بیس سال سے زائد عرصہ ہو چکا تحصیل کا درجہ حاصل کیے ہوئے لیکن سہولیات کا فقدان جوں کا توں

دینہ ( اقبال خان ) پنجاب بھر میں لاوارث تحصیل کا درجہ حاصل کرنے میں دینہ سر فہرست ۔
تحصیل دینہ کو بیس سال سے زائد عرصہ ہو چکا تحصیل کا درجہ حاصل کیے ہوئے لیکن سہولیات کا فقدان جوں کا توں
دینہ کو تحصیل کاغذوں میں بنا دیا گیا لیکن اس کو آج تک کوئی بھی حکومت یا حکومتی نمائیندہ عملی جامعہ پہنا نہ سکا ۔
دینہ کو تحصیل بننے کے بعدچار بار حکومتیں تبدیل ہوئی لیکن اس کے باوجود دو لاکھ کی آبادی پر مشتمل تحصیل ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر کے سہارے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں
پرائمری ہیلتھ سنٹر میں طبی سہولیات کا فقدان ،ڈاکٹرز کی کمی ،اور میڈیسن کی عدم دستیابی ،مریضوں کو جہلم منتقل کرنا معمول ہے ۔مریضوں کو بہت حد تک بخار نزلہ زکام تک طبی سہولیات میسر جن کے لیے دو گولیوں سے زائد ادویات دینا جرم تصور کیا جاتا ہے۔
تحصیل دینہ کی اپنے دفاتر شہر سے ایک کلو میٹر دور جہاں سائلین کی رسائی نا ممکن ہی نہیں ایک جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف ہے اور اگر سائل چلا بھی جائے تو متعلقہ آفیسر یا عملہ دفاتر میں میسر نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی دکھا دیتی ہے۔
یہ پنجاب کی واحد تحصیل ہے جس کے پاس اپنی کچہری اپنا عدالتی نظام میسر نہیں سائلین کو ان مسائل کے حوالے سے جہلم جانا پڑتا ہے ۔
شہر کی صفائی کو لے لیں یا تجاوزات کو شہر ایک مسائلستان کی بستی لگتی ہے ۔
پنجاب کی تمام تحصیلوں کو سوئی گیس کی سہولت میسر ہے یہ واحد تحصیل ہے جس کو حکومتی نمائیندوں نے گیس نہ دینے کی قسم اٹھا رکھی ہے ۔عوام مہنگے داموں سلنڈر اور لکڑیوں پر گزر بسر کرنے پر مجبور ہے۔
تحصیل میں ایک ہی مین شاہراہ ہے منگلا روڈ جو ہر وقت ٹریفک جیم کا موجب رہتی ہے ۔
تحصیل میں واٹر سپلائی کا نظام تو موجود ہے لیکن پانی پینے کے قابل نہیں ۔زنگ آلود پائپ لائینیں جو کہ گندے نالوں سے گزر کر لوگوں کے گھروں تک پانی پہنچاتی ہیں ۔
بچوں کے کھیلنے کے لیے پارک کی سہولت میسر نہیں ۔ایک چھوٹا سا باغیچہ جس کو پارک کا نام دیا گیا ہے ۔
بچوں کے کھیلنے کے لیے میدان کی کمی کی وجہ سے نوجوان نسل چرس پوڈر اور غیر نصابی سرگرمیوں میں مشغول ہونے لگی ۔
ترقیاتی فنڈ بد قسمتی سمجھیں کاغذوں کی حد تک تو منظوری ہوتی ہے لیکن تحصیل دینہ آج سے بیس سال پہلے سے بھی ابتر حالات ہیں ۔
آخر تحصیل دینہ کو پنجاب بھر میں لا وارث تحصیل کا درجہ دلانے میں عوام سمیت سیاسی سماجی شخصیات اور سیاسی قیادت کا بڑا کردار ہے ۔