جہلم دینہ ساگری میں سالانہ بڑی محفلِ نعت منعقد کی گئی
مہر حاجی افتخار صاحب کے صاحبزادے مہر ادریس احمد نے بزریعہ قرعہ اندازی 3 عمرے کے ٹکٹ دیے

دینہ ( شاہزیب بٹ )جہلم دینہ ساگری میں سالانہ بڑی محفلِ نعت منعقد کی گئی
مہر حاجی افتخار صاحب کے صاحبزادے مہر ادریس احمد نے بزریعہ قرعہ اندازی 3 عمرے کے ٹکٹ دیے
جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں ملک کے مشہور نعت خواں حضرات تشریف لے کر آئے ینگ میلاد کمیٹی نے بانی محفل مہر ادریس احمد اور مہر برادران کو کامیاب محفل کروانے پر مبارکباد پیش کی
محفل پر آنے والے تمام عوامی اور سماجی لوگوں کا کہنا ہے کہ ینگ میلاد کمیٹی کے نوجوانوں نے سیکورٹی کے خوبصورت تر انتظامات کر کے محفل کو چار چاند لگا دئیے
ایسی موقع پر بانی محفل مہر ادریس احمد کا کہنا ہے کہ ایسی نورانی محفلیں کروانے سے دلی سکون ملتا ہے
انشاء اللہ آئندہ ہر سال ایسے محفلوں کو سجانے میں دلچسپی سے تعاون کیا جائے گا اور عمرے کے ٹکٹ کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے گا بانی محفل مہر ادریس احمد نے اہلیان ساگری اور ینگ میلاد کمیٹی کا شکریہ ادا کیا
ینگ میلاد کمیٹی کے نوجوانوں نے کہا آئندہ سال بھی مزید سیکورٹی کے مزید انتظامات کر کے کر ہر سال محفل نعت کو کامیاب بنانے میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے