اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا شہر کے مختلف حصوں کا دورہ ،مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون ،بھاری جرمانے

0

ب

دینہ (اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا شہر کے مختلف حصوں کا دورہ ،مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون ،بھاری جرمانےتفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے شہر کے مختلف ایریا منگلا روڈ جی ٹی روڈ اور مین بازار کا دورہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے شہر کے مختلف کریانہ سٹور بیکرز اور سبزی فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے ۔ان نے دوکانداروں کو سخت ہدایات جاری کی کہ مہنگائی کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ۔آپ کو جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ سکتی ہے ۔عوام کو رمضان میں ریلف دلانے کے لیے رمضان نہگبان بازار مکمل فعال ہیں ۔انہوں نے مین بازار کا دورہ کیا اور مین بازار کی خوبصورتی اور ترقیاتی کاموں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.