ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ،بولی کی نگرانی

دوکانداروں کو سستی اشیاء کی فراہمی اور بولی کی چیکنگ ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور

0

جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کی جس کے نتیجے میں قیمتیں مکمل طور پر کنٹرول میں رہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران طلب میں اضافے کے باوجود مصنوعی مہنگائی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
​جہلم انتظامیہ کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے منڈی کے آڑھتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ماہِ صیام میں عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور ریٹ لسٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر تمام افسران فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ رمضان المبارک میں منافع خوروں کا مکمل سدِباب کیا جا سکے۔
​جہلم کی ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹ کمیٹی کو سختی سے پابند کیا ہے کہ وہ نیلامی کے فوری بعد ریٹ لسٹیں جاری کرے اور مارکیٹوں میں ان کی آویزانی یقینی بنائے۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کی سہولت کے لیے منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسران کی موجودگی سے قیمتوں میں استحکام آ رہا ہے، جس کا براہِ راست فائدہ روزہ داروں کو پہنچ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.