ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا کرنے والا ملزم گرفتار
دینہ ( اقبال خان)ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا کرنے والا ملزم گرفتار
دورانِ چیکنگ ایک شخص کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر روکا گیا۔ ملزم نے سیٹ بیلٹ نہ پہن کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔ روکنے پر ملزم طیش میں آگیا اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ گالم گلوچ اور ہاتھا پائی شروع کر دی،
تھانہ دینہ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر قابو کر کے گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،
قانون سب کے لیے برابر ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور سرکاری اہلکاروں سے بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری