انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب دینہ کے چھوٹے بھائی سکندر خان کو سینئر سول جج سے ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر ترقی
دینہ (اقبال خان )انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب دینہ کے چھوٹے بھائی سکندر خان کو سینئر سول جج سے ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر ترقی ،دوست احباب عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ۔تفصیلات کے مطابق سینئر انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب دینہ کے چھوٹے بھائی سکندر خان سینئر سول جج حویلی (کہوٹہ) کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانے والےسکندر خان نے اپنی وکالت کا آغاز جہلم بار سے کیا ۔اپ آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں جن میں میرپور بھمبھر ،کوٹلی ،نکلیال۔،پلندری،ہجیرہ،باغ راولا کوٹ بطور سول جج تعینات رہے ۔ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر ترقی ہوتے ہی انہیں وادی نیلم تعینات کر دیا گیا ۔ سکندر خان کو سینئر سول جج سے ایڈیشنل سیشن جج بننے پر عزیز و اقارب دوست احباب کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔