ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے ڈوک امب اور چکوال موڑ ریٹس چیکنگ

0

جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے ڈوک امب اور چکوال موڑ کے علاقوں میں پرائس کنٹرول کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اشیاءِ ضروریہ خصوصاً چینی، دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں اور دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چیکنگ کے دوران پایا کہ اکثر اشیاء سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کی جا رہی ہیں، تاہم کیلے کی قیمتوں میں معمولی فرق پائے جانے پر ریڑھی بانوں کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے لیے موقع پر ہی وارننگ جاری کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے خریداری کے لیے موجود مختلف سائلین سے موقع پر گفتگو کی اور ان سے قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے تصدیق کی کہ وہ نوٹیفائیڈ سرکاری نرخوں پر اشیاء خرید رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
جہلم کی ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ماہِ صیام میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں تاکہ شہریوں کو خریداری میں آسانی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشیاءِ ضروریہ کے معیار اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.