پاکستان ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں . . . . . . . . . . .تحریر محمد اقبال

0

پاکستان ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں

اسرائیل امریکہ ایران جنگ جو کہ ایک خطرناک جنگ اور تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے اس موقعہ پر پاکستان کہاں کھڑا ہے اور اس کی دفاعی پالیسی کیا ہے یہ سوال ہر انسان کے ذہن میں اٹھ رہا ہے ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف اس وقت چار محاذوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ان کی ڈیفنس پالیسی پر اس وقت شاباس بنتی ہے انہوں نے بروقت وہ اقدام لے لیے تھے جس کا آنے والے وقت میں خدشہ تھا ۔اسرائیل امریکہ ایران جنگ میں ہر کسی نے صرف یہی ایک سوال اٹھا یا کہ ایران کے بعد کس کا نمبر ہے کیونکہ بظاہر سامنے انڈیا اسرائیل افغانستان ایک مضبوط گھٹہ جوڑ نظر آ رہا ہے لیکن اس گھٹہ جوڑ کے باوجود پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جس کی بنیادی وجہ ہمارا سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سر جاتا ہے ۔افغانستان کے خلاف محاذ دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنا اور ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا بگرام سمیت تمام ائیر پورٹس کو غیر فعال کرنا یہ بہت بڑی حکمت عملی ہے ۔دشمن نے بہت بڑی چال چلی تھی جس کو چاروں اطراف سے قبل از وقت ناکام بنا دیا گیا ۔اسرائیل ہندوستان کی خواہش ضرور ہو سکتی ہے کہ پاکستان پر حملہ کریں لیکن ان میں یہ جرات نہیں ہے اس کی سب سے بڑی وجہ ہماری افواج اس وقت سہہ سالار سید عاصم منیر کی قیادت میں ہمہ وقت تیار کھڑی ہیں تین دشمن مل کر بھی انا چاہیے تو پاکستان انہیں صفہ ہستی سے مٹانے کی طاقت رکھتا ہے ۔قوم اس وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ایک آواز ہے سب سے پہلے پاکستان
یاد رکھیے افواج پاکستان صرف آج کا نہیں سوچتی یہ آنے والے وقت پر بھی نظر رکھتی ہے اور جوابی وار کے لیے تیار رہتی ہے ۔ہمیں بطور قوم اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ دشمن ہماری صفوں میں گھسنے نہ پائے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں فتح ہمیشہ آپ کی ہو گی ۔آج اگر پاکستان میں امن و امان کا قیام ہے تو اور ہم پر سکون نیند سوتے ہیں اور ہمارے فوجی جوان بارڈز پر جاگ رہے ہوتے ہیں صرف اور صرف ہمارے لیے پیارے وطن کے لیے اپنی جانیں وطن پر نثار کر رہے ہیں ان کو جہاں ملیں سیلوٹ کریں ہم سب مل کر ان کا حق ادا نہیں کر سکتے۔
آخر پر پاکستان ہمیشہ رہنے والی ریاست ہے اس پر اللہ پاک کا خصوصی کرم ہے ۔پاکستان ہے تو سب کچھ ہے سیاست بھی کاروبار بھی اور پر سکون زندگی بھی
*پاکستان زندہ باد ۔افواج پاکستان پائیندہ باد*

*اقتباس اقبال کے آئینہ سے*

Leave A Reply

Your email address will not be published.